ارباب عبدالقادر میروانی کا اغوا کے بعد قتل، سوراب میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

سوراب (انتخاب نیوز) ارباب عبدالقادر میروانی کے اغوا اور قتل میں ملوث قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف سوراب کے تمام قبائل، سیاسی پارٹیوں، تاجران اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال۔ ایم پی اے سوراب نوابزادہ میر ظفر اللہ خان زہری کی ہڑتال گاہ آمد، ان کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی کے انتظامیہ سے مذاکرات۔ دوسری جانب کوئٹہ کراچی شاہراہ نوری نصیر خان چوک، حاجیکہ اور زیرو پوائنٹ پر بندش سے بڑی تعداد میں مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ علاوہ ازیں سوراب بازار میں شٹر ڈاؤن کے باعث تمام دکانیں اور مارکیٹیں بند رہیں۔ واضح رہے کہ عبدالقادر میروانی کو دس روز قبل نامعلوم افراد نے اغواءکرنے کے بعد ان کی لاش پھینکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں