UAE میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں، ذلفی بخاری
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔دبئی میں ذلفی بخاری نے اماراتی لیبر منسٹر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوری سے 36 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے بے روزگار ہوئے۔ذلفی بخاری نے کہا کہ ہنر مند افراد کے لیے متحدہ عرب امارات میں روزگار کے لیے مواقع پیدا ہورہے ہیں، کچھ عرصے میں عرب امارات میں 30 فیصد ہنر مند پاکستانیوں کے لیے اضافی نوکریاں ملی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نےمتحدہ عرب امارات کو مریخ مشن کی بہت مبارک باد بھی دی۔
Load/Hide Comments


