کوئٹہ میں درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیر صدارت کوئٹہ شہر کو درپیش مسائل انکے حل اور شہر کی خوبصورتی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی شرکت کی ۔اجلاس میں کوئٹہ شہر کو تعلیم صحت ، پانی و بجلی کی موثر فراہمی، مواصلات ،ٹریفک اور صفائی سے متعلق امور پر تجاویز طلب کی گئی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہر ہمارے صوبے کا چہرہ ہے ۔ شہر کی موثر صفائی اور خوبصورتی پر کام کے لئے عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں ۔ شہر کی صفائی کے لئے پی پی پی موڈ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ شہر کے ٹریفک کے مسائل کے موثر حل کے لئے ایک منظم لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔شہر میں ہر ماہ ایک فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی شہر میں مختلف مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کی ۔اجلاس میں سرکلر روڈ کوئٹہ میں پارکنگ پلازہ کی بہتر فعالی کے لئے لفٹ کی سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے شہر کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس فیصلے لئے جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں