ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی کی سپلائی معطل

پسنی (نامہ نگار) مکران کو ایران سے بجلی کی سپلائی معطل ، تینوں اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ، شدید گرمی سے صارفین اذیت میں مبتلا کیسکو ذرائع کے مطابق مکران کو ایران سے پولان ٹرانسمیشن لائن جیونی اور جیکی گور ٹرانسمیشن لائن مند سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، جس سے تربت، پسنی، ہوشاب ، مند،پنجگور ، گوادر ڈیپ سی پورٹ، جیونی اور اوماڑہ کے گریڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی بند ہے اور پورا مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی کی بندش کا وجہ سامنے نہ آ سکا تاہم کیسکو کے اعلٰی حکام ایران سے بجلی سپلائی کی بحالی کے لیے رابطے میں ہیں اور جونہی ایران سے بجلی بحال ہوگی حسب معمول مکران بھر کے تمام فیڈروں کو بجلی کی سپلائی بحال کر دی جائے گی، دوسری طرف مکران کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور بجلی کی بندش سے صارفین شدید اذیت سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں