ملائیشیا،قدیم آباد کاروں کی توہین پر پاکستانی کو آٹھ بھینسوں کا جرمانہ
کوالالمپور:ملائیشیا کی عدالت نے قدیم آباد کاروں کے لیے تضحیک آمیز جملے ادا کرنے کے الزام میں پاکستانی تاجر پر آٹھ بھینسیں اورآٹھ گھنٹیوں (بھینسوں کے گلے میں باندھنے والی)کا جرمانہ عائد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں کلیڈوسکوپ کا قبائل آباد ہے جہاں کی مقامی عدالت نے مقامی قوانین اور رسومات کے تحت پاکستانی تاجر عامر علی خان کو سزا سنائی۔عامر علی خان نے مئی اور جون میں قبائلی گروہوں کے بارے میں توہین آمیز تبصرہ کیا تھا جس پر ریاست صباح کی ایک مقامی عدالت نے غیر معمولی جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
Load/Hide Comments


