چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟،مفتی منیب

کراچی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ایک بار پھر چاند کے تنازع پر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔جمعرات کو وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے چاند سے متعلق بیان پر رد عمل میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند کے سائز سے تاریخ کا تعین فلکیات یاسائنس کی کونسی کتاب میں لکھا ہے؟ جس شخص کو سائنس کا علم نہیں وہ خود کو سائنس کا امام پیش کر رہاہے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فواد جی، یہ سائنس اور مذہب دونوں اعتبار سے پہلی کا چاند تھا، قمری ماہ کی29 تاریخ کوچاند غروبِ آفتاب کے بعد موجود ہو مگر نظرنہ آئے تو مہینہ 30 کا ہوگا اور اگلی شام تک اس کی عمر 24 گھنٹے بڑھ جائیگی اس لیے نسبتاً بڑا نظر آئیگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں، انہوں نے طمطراق سے گزشتہ شب چاند کو دیکھ کر کہا کہ عوام خود فیصلہ کرلیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ذی الحج کے چاند سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ چاند 21 جولائی کو نظر آئیگا اور عید الاضحی 31 جولائی کی ہوگی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 21 جولائی کو چاند نظر نہ آنیکا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں