گوادر،ہیٹ اسٹروک سے ایک اورشہری جان کی بازی ہارگیا، تعداد 12ہوگئی

گوادر (یو این اے )گوادر اور پسنی میں ہیٹ اسٹروک سے 12 افراد لقمہ اجل بن گئے،مرنے والوں میں 7 خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں جو شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوگئے،اس سلسلے میں اسپتال اور فیملی زرائع نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک سے مرنے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق پسنی سے ہے جہاں بیس روز کے دوران گیارہ افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ ایک خاتون گوادر سٹی میں فوت ہوئی ہے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ تین خواتین پسنی سے تربت منتقل کرنے کے وقت انتقال کرگئی ہیں ہیں جبکہ 6 افراد پسنی کے مقامی پاک اومان اسپتال میں طبی امداد ملنے کے بعد گھر منتقل ہونے کے بعد موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ہیٹ اسٹروک کے باعث ہارٹ اٹیک کی وجہ سے پسنی سٹی کے وائس چئیرمین کا بھائی ساجدجوہر نامی نوجوان بھی جانب حق ہوا ہے جبکہ بلوچی فلموں کے ایکٹر وحید قاضی کا بھائی طارق قاضی بھی ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے 20 دن کے دورانیہ میں پسنی میں مجموعی طور پر گیارہ افراد موت کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ گوادر سٹی میں بھی ایک گھریلو خاتون کی ہیٹ اسٹروک سے ہائی بلڈ پریشر ہونے سے سر کی نس پھٹ گئی اور دو دن بعد اسکی موت واقع ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے شکار مریضوں کے لیے کوئی بھی بندوبست نہ ہوجانے کی وجہ سے شہری موت کے منہ جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں