آئی ایم ایف کیساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کا آئی ایم ایف کیساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کی 8 ارب ڈالر کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر پر بات فائنل ہو رہی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے ورچوئلی بات چیت کر رہی ہے۔وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی جانب سے جلدہی ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا،پاکستان آئی ایم ایف شرط پر تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر چکاہے،ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب رواں ہفتہ چین جائینگے،چین کے دورہ کے دوران وزیرخزانہ وزیراعظم کا اہم پیغام چینی اعلی حکام کو دینگے، پاکستان نے چین سے 15 ارب ڈالر کی کیپسیٹی پے منٹس کی ری شیڈولنگ کی درخواست کردی،پاکستان نے چین سے اس رقم کو 10 سے 15 سالوں میں ری شیڈول کرنی کی درخواست کی ہے، وزیرخزانہ اس معاملہ کو نمٹانے کےلئے چین جارہے ہیں اس دوران وزیرخزانہ بیجنگ میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


