کوئٹہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ تھانہ کے ایریا سعادت مارکیٹ میں نامعلوم ٹو ڈی میں سوار نقاب پوش ملزمان نے کرولا گاڈی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عزیز الله ولد حضور بخش شاہوانی سکنہ مشرقی بائی پاس کوئٹہ جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت حاجی علی گل لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات پرانی دشمنی بتائی جاتی ہیں۔
Load/Hide Comments


