حب میں برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
حب (نمائندہ انتخاب) گڈانی اسٹاپ کے قریب برساتی نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق مینRCDشاہراہ گڈانی بس اسٹاپ کے قریب سے گزرنے والی برساتی نالے سے ہفتہ کے روز 30سالہ ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے شناخت کیلئے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردی گئی اور شناخت نہ ہونے کے سبب لاش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


