حب ندی میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق
حب (نمائندہ انتخاب)حب ندی میں ڈوب کر باپ بیٹا جاں بحق نعیش حب اسپتال منتقل کردی گئیں متوفی کراچی کے علاقہ کورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھےواضح رہے رواں ماہ حب کی قاتل ندی نے 6 سے زائد زندگیاں نگل لی ہیں تاہم حب انتظامیہ کی جانب سے حب ندی میں نہانے پر پابندی عائد ہو سکا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز حب ندی میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ایدھی بحری رسیکیو ٹیم نے نعشیں نکال کر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کر دئیے ایدھی ریسکیو ٹیم کے مطابق حب ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کا 55سالہ عبد القادر ولد بلادر اقر23سالہ غلام حسین ولد عبد القادر کے نام سے شناخت ہوئی دونوں باپ بیٹے اور کراچی کے علاقہ کورنگی کے رہائشی تھے اور ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی واضح رہے کہ رواں ماہ حب ندی میں مختلف ڈوبنے کے واقعات میں حب کی قاتل ندی 6سے زائد انسانی قیمتی زندگی نگل لی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے بارہا حب ندی میں نہانے پر پابندی عائد کے حوالے سے ضلع حب انتظامیہ سے مطالبات کے باوجود ندی میں نہانے پر پابندی عائد نہ کیا جاسکا


