تحریک انصاف رہنما کے گھر پولیس کا چھاپہ، جمشید دستی فرار ہونے میں کامیاب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مظفرگڑھ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مظفرگڑھ میں پولیس کی بھاری نفری نے ظفر کالونی میں واقع جمشید دستی کے گھر پر علیٰ الصبح چھاپہ مارا۔ پولیس کے چھاپے کے دوران جمشید دستی گھر پر موجود تھے لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس موقع پر جمشید دستی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے شدید مزاحمت کی جس کے باعث پولیس کسی کو گرفتار کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی۔ جمشید دستی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے کے لیے بیان حلفی جمع کروانے پر مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں