چمن میں موبائل انٹرنیٹ سروس شدید متاثر، صارفین پریشان
چمن (یو این اے) چمن میں ڈپٹی کمشنر احکامات کے باوجود موبائل کمپنیز ٹس سے مس نہیں ہورہے موبائل انٹرنیٹ سروس سخت متاثر ، صارفین پریشان کاروباری مراکز اور ان لائن ایجوکیشن بھی متاثر ہوئے ہیں عوامی حلقوں سے ایک بیان کے مطابق چمن میں عرصہ دراز سے تمام نیٹ ورک کے موبائل انٹرنیٹ سروس سخت متاثر بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس نے موبائل ناقص سروس کا نوٹس لیتے ہوئے چمن میں تمام پرنچائز کمپنیوں کے نمائندے طلب کرکے گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کی اور ناقص سروس کی وجہ پوچھی گئی تو نمائندوں نے ناگزیر وجوہات پیش کرکے سروس کو بہتر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود سگنل اور انٹرنیٹ سروس وہی کے وہی ہے شہر کے علاوہ دیگر دیہات میں بھی موبائل انٹرنیٹ اور سگنل انتہائی کمزور اور نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے تمام موبائل کمپنیوں کے متعلقہ اعلی افیسروں سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ اور کمزور سگنل کی فراہمی کا جلد نوٹس لیکر مسئلہ حل کریں کیونکہ اس سے نہ صرف کاروبار متاثر ہے بلکہ طلبا و طالبات کے ان لائن تعلیمی کلاسز پر بھی سخت اثرات مرتب ہے۔


