مستونگ میں چوری و ڈکیتی اوربڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مکمل شٹرڈاؤن

مستونگ(صباح نیوز)مستونگ شہر میں چوری و و دکانوں میں ڈکیتی بدامنی کے خلاف تاجروں کی جانب سے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے شہر کی تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹیں بند ہے۔ گزشتہ روز مستونگ بازار میں سرعام دکانوں میں مسلح ڈکیتی کا!واقعہ ہوا تھا جس کے خلاف بازار یونین کی کال پر آج مستونگ بازار احتجاجا بند کردیا گیا۔۔اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہےہیں ۔۔واضع رہے کہ گزشتہ ایک عرصہ سے مستونگ سٹی میں چوری راہزنی موٹرسائیکلیں چھیننے کے واقعات رونما ہورہے ہیں مگر پولیس انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہاہے شہر کے دکانوں میں ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری کی وجہ سے شہر اور تاجر یکسر عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔ جبکہ سٹی کے جگہ جگہ منشیات کا مکروہ دہندہ چل رہا ہے جبکہ پولیس انتظامیہ عوام ۔تاجروں کی تحفظ یقینی بنانے کے بجائے قومی شاہراہ پر قائم چیک پوسٹوں پر مکمل توجح دیے ہوئے ہے اور عوام کی تحفظ کے بجائے اسمگلروں کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ اور عوام کو چوروں اور ڈکیتوں اور منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں