تربت میں زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تربت میں بدھ کی شام پانچ بجکر 30منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 4.2اور گہرائی 35کلومیٹر تھی، جبکہ زلزلے کا مرکز تربت سے 24کلومیٹر شمال مغرب میں تھاضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
Load/Hide Comments


