امیتابھ اسپتال میں کن حالات میں ہیں؟
کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن نے اسپتال سے اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے اُس شخص کے بارے میں بتایا جنہوں نے اسپتال میں اداکار کا دن خوشگوار بنادیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن نے ایک نوجوان لڑکی کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ لڑکی ہاتھ میں گٹار تھامے اپنی خوبصورت آواز میں مغربی گانا گنگنا رہی ہے۔امیتابھ بچن کی جانب سے شیئر کیے جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم گلوکارہ نے منفرد انداز میں کارناٹک موسیقی کو بھی مغربی گانے میں شامل کیا اور گلوکارہ کا یہی انوکھا انداز بھارتی اداکار کو بھا گیا۔بھارتی اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے میوزک پاٹنر نے مجھے یہ ویڈیو بھیجی تھی اور میں واقعی نہیں جانتی کہ یہ نوجوان گلوکارہ کون ہیں لیکن میں اتنا کہوں گا یہ جو بھی ہیں ایک خاص صلاحیت کی مالک ہیں جو خدا نے اُن کی دی ہے۔اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ کا انداز گلوکاری ایک حیرت انگیز ہے جس نے اسپتال میں میرا دن خوشگوار بنا دیا ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور وہ اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بچن خاندان کے چار لوگ عالمی وبا کا شکار ہوئے جن میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن اور ارادھیا بچن شامل ہیں جبکہ جیا بچن کورونا سے محفوظ ہیں۔