حب،منشیات برآمد ملزم گرفتار

حب: صنعتی شہر حب میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرکے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او حب عطا اللہ نمانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ حب کے علاقے بندیجہ گوٹھ میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش برکت بندیجہ کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے 5کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم ہائیٹ تھانہ اور حب سٹی تھانے کا اشتہاری ملزم تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں