ہوشاب میں فورسز کا آپریشن، ایک مشتبہ شخص ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
راولپنڈی (پ ر) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں علی جان ہلاک، دو افراد زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب شخص علی جان ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق شخص اور گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ ہلاک شخص اغوا، ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
Load/Hide Comments


