بلیدہ‘ منشیات اور اسلحہ برآمد اڈہ نذر آتش‘مبینہ ملزم فرار

تربت: لیویز اسپیشل فورس بلیدہ کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات کا اڈہ نذر آتش،اڈے سے منشیات اور ٹی ٹی پستول قبضے میں لے لیئے، کاروائی پر ڈپٹی کمشنر کیچ کا لیویزاسپیشل فورس کے جوانوں کیلئے 20 ہزار روپے نقدانعام کا اعلان،اسسٹنٹ کمشنر تربت خرم خالد کے مطابق لیویز اسپیشل فورس نے ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پربلیدہ میں عوام کے تعاون سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے لیویز اسپیشل فورس نے گلی بلیدہ میں ایک منشیات کے اڈے میں کاروائی کرتے ہوئے اسے نذرآتش کردیا ہے اور وہاں سے منشیات اور ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی ہے جبکہ مبینہ منشیات فروش نثار ولد عبدالرحمن موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ لیویز اسپیشل فورس کی کامیاب کاروائی پر لیویز کے جوانوں کیلئے ڈپٹی کمشنر کیچ نے 20 ہزار نقد دینے کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جلد ہی بلیدہ کو منشیات سے پاک کریں گے اس کے بعد زعمران میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں