کراچی سے خواتین سمیت بی وائی سی کے متعدد رہنما پریس کانفرنس سے قبل گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پریس کلب کے سامنے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سینئر کارکن بانک فوزیہ بلوچ سمیت چار خواتین کو پریس کانفرنس سے قبل گرفتار کر لیا ۔اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سمیت ہمارے متعدد رہنماؤں کو پولیس نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کیا۔ ان کے حوالے سے ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ہمیں ان کی حفاظت کے حوالے سے خدشات ہیں، بلوچ عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں، احتجاج میں شامل ہوں، اور واضح پیغام دیں کہ ان کی فسطائیت بلوچوں کو اپنے حقوق کیلئے بولنے سے نہیں روک سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں