رکن اسمبلی گاڑی نہ ملنے پر سیخ پا ہیں، بے بنیاد الزامات نہ لگائیں، سول سیکرٹریٹ اسٹاف یونین

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان سول سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی کے ترجمان نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی کی طرف سے سیکرٹری S&GAD آغا فیصل احمد کیخلاف نازیبا الفاظ اور اسمبلی سے بائیکاٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سیکرٹری S&GAD آغا فیصل احمد کی خدمات بلوچستان کے عوام کے لیے روز روشن کی طرح ہے وہ ایک نفیس مخلص اور دیانتدار آفیسر ہے اس کا ماضی اور حال گواہ ہے اور وہ ایک غریب پرور انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دیانتدار اور اخلاص والا آفیسر ہے جس کا بلوچستان کے تمام اراکین اسمبلی بھی گواہ ہیں اور سیکرٹری S&GAD آغا فیصل احمد کی دیانتداری اخلاص سے سب واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون رکن اسمبلی کی ہم عزت کرتے ہیں اور ہمارے لیے قابل احترام ہے اور ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلوچستان کے پشتون اور بلوچ روایت بھی ہمیں یہی تلقین کرتی ہے لیکن یہاں خاتون رکن اسمبلی کے اسمبلی فورم پر الزامات اور بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے اور وہ جھوٹ کا سہارا لے رہی ہیں اور بلوچستان کے ایک نفیس دیانتدار آفیسر پر الزامات لگا کر ان کی عزت نفس مجروح کررہی ہیں جس کی ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اصل حقائق بلوچستان کے عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں کہ جب خاتون رکن اسمبلی نے سیکرٹری S&GAD سے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری S&GAD آغا فیصل احمد کے افس میں 10 سے 15 بندے پہلے سے موجود تھے اور وہ بطور گواہ بھی ہے خاتون رکن اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے ایک ڈائریکٹو بطور اپنے لیے گاڑی الاٹ کرنے کے لیے لایا تھا، آئین اور قانون کے مطابق وزیر، مشیر پارلیمانی سیکرٹریز کے علاوہ کسی بھی رکن اسمبلی کو سرکاری گاڑی رکھنے یا الاٹ کی اجازت نہیں ہے یہ قانون صوبائی اسمبلی نے پاس کیا ہے جس کا خاتون رکن خود ممبر ہے، سیکرٹری S&GAD آغا فیصل احمد نے خاتون رکن اسمبلی سے مخاطب ہوا کہا کہ بی بی ہائی کورٹ کی طرف سے نئی گاڑی خریدنے پر پابندی ہے، ابھی تک بہت سے وزیر مشیر اور پارلیمانی سیکرٹریز کو گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے انہیں گاڑی نہیں دی جس کا گواہ پارلیمانی سیکرٹریز ہیں آپ ان سے پوچھ سکتے ہیں، لہٰذا ہم کسی بھی رکن اسمبلی کو گاڑی نہیں دے سکتے، اس پر خاتون رکن اسمبلی سیخ پا ہوکر آفس سے نکل کر بیان جاری کر کے اسمبلی سے واک آﺅٹ کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں چند سازشی عناصر کو اس بارے میں علم تھا کہ اسمبلی نے قانون پاس کیا ہے جس میں کسی بھی رکن اسمبلی کو سرکاری گاڑی الاٹ کی اجازت نہیں ہے پھر بھی وہ اراکین اسمبلی سے جان چھڑانے کیلئے ڈائریکٹو جاری کرکے موجودہ اراکین اسمبلی، سیکرٹری S&GAD اور بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کو آپس میں دست و گریبان کررہے ہیں، ساتھ میں ملازمین اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں غلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں، ہم وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ان سازشی عناصر کے ایسی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہم وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان سازشی عناصر کا نوٹس لے کر ان کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے ٹرانسفر کیا جائے کیونکہ انہی سازشی عناصر کی وجہ سے آئے روز سیکرٹریز، اراکین اسمبلی اور ملازمین آپس میں دست و گریبان ہورہے ہیں جو کہ موجودہ حکومت کے لیے نیک شگون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون رکن اسمبلی کی سیکرٹری S&GAD آغا فیصل احمد کے ساتھ بدتمیزی سے بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے ہزاروں آفیسرز اور ملازمین کی دل آزاری ہوئی جس پر نیشنل پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو سیکرٹری S&GAD آغا فیصل احمد سمیت ہزاروں آفیسرز اور ملازمین سے معذرت کریں ، بصورت دیگر بلوچستان سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن احتجاج کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ جس میں غیر معینہ مدت کے لیے بلوچستان سول سیکرٹریٹ کی بندش سمیت رکن اسمبلی کی رکنیت کے معطلی تک احتجاج جاری رہیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں