بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار، مقتول کی بھی شناخت
حب(نمائندہ انتخاب ) جنسی زیادتی کے بعد کمسن بچہ قتل ہائیٹ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے نہ صرف مقتول کے ورثاءکو تلاش کرلیا بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ،ابتدائی تفتیش میں ملزم کا اقبال جرم ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز حب انڈسٹریل ایریا نالے کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والے کمسن بچے کی لاش کے حوالے سے SHOہائیٹ انسپکٹر عطاءاللہ نمانی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے ورثاءکو ڈھونڈ نکالا بعدازاں قتل کی واردات کے ملزم 19سالہ محمد احمد ولد غلام شبیر کھوکھر کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق مقتول جام کالونی کا رہائشی تھا مقتول کے ورثاءکی تلاش کے بعد مقتول نور محمد ولد ظفر سرائیکی کی نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور پھر اُسے قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا ہے پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جار ی ہے پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں آپس میں جام کالونی میں پڑوسی ہیں ۔


