جھل مگسی میں بارش سے دریائے مولہ بپھر گیا، سیلابی ریلے میں 3 افراد پھنس گئے
جھل مگسی(یو این اے )جھل مگسی میں جاری بارش کے باعث دریائے مولہ بپھر گیاگزشتہ روز سے جاری بارش کے باعث دریائے مولہ بپھر گیایوسی کوٹڑہ کے مقام پر مولہ ندی سے نچلے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے سیلابی ریلے میں موٹرسائیکل سوار تین افراد پھنس گئے سیلابی ریلہ گزرنے سے یونین کونسل کھاری اور پتری کا گنداواہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا یوسی کھاری اور پتری کے مکین محصور ہو کر رہ گئے تحصیل گنداواہ اور قریبی علاقوں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے
Load/Hide Comments


