21گھنٹے بعدمکران کی بجلی بحال کردی گئی

تربت (نمائندہ انتخاب) تربت، 21گھنٹے بعدمکران کی بجلی بحال کردی گئی جبکہ تربت، آبسر ودیگرفیڈروں کی بجلی23گھنٹے بعدبحال، گزشتہ شام کو تمپ، تربت ودیگر علاقوں میں ہونے والی بارش اورتیزہواؤں کے سبب تمپ دازن کے علاقہ میں ایران سے آنے والی مین ٹرانسمیشن لائن کا132کے وی کا ٹاورگرنے کے باعث مکران بھرکو بجلی فراہمی منقطع ہوکر رہ گئی،کیسکو کی ٹیم نے اتوار کی صبح بحالی کا کام شروع کردیا جو سہہ پہر3بجے بحال کردی گئی جبکہ تربت، آبسر ودیگر علاقوں میں فنی خرابی کے باعث بجلی بحالی میں مزید 2گھنٹے لگے، بجلی کی طویل بریک ڈاؤن سے شہری شدید مشکلات سے دوچاررہے، گھروں، مساجد وغیرہ میں پانی ناپید رہی، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے برف کی مانگ میں اضافہ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں