آواران بازار میں بم دھماکا، تین افراد زخمی

آواران (انتخاب نیوز) آواران بازار میں آئی ڈی دھماکا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آواران دھماکا دوپہر کے وقت ہوا۔ آواران بازار ایریا میں موٹر سائیکل پر نصب آئی ای ڈی دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت سخی داد ولد سبزل تعلق ہار بازار، رحمت ولد شیر محمد سکنہ منگلہ تحصیل مشکے حال آواران، عبدالکریم ولد جمعہ سکنہ لباچ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور لیویز فورس نے جوائنٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں