خاران میں فورسز کی چوکی پر بم حملہ

خاران (انتخاب نیوز) خاران میں کلان بائی پاس پر واقع سیکورٹی فورسز کی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ۔ ذرائع کے مطابق آج شام مغرب کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کلان بائی پاس روڈ پر واقع سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دھماکے سے حملہ کیا گیا، تاہم حملے میں کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حملے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں