چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ کا دورہ، چمن ماسٹر پلان پر بریفنگ

چمن (یو این اے) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس کامران ملاخیل کے ہمراہ چمن کا دورہ کیا۔چمن پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر راجہ اطہر عباس نے استقبال کیا ۔چیف جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے میگا پراجیکٹ ماسٹر پلان کا دورہ کیا ضلعی انتظامیہ نے ماسٹر پلان سمیت کیڈٹ کالج چمن پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں کیڈٹ کالج کے حوالے سے کہا گیا کہ کالج پر ایک ارب 36 کروڑ 73 لاکھ 20 ہزار روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہے۔ کیڈٹ کالج چمن پر سال 2015- 2016 میں تعمیراتی کام کا آغاز ہوا جس میں سال 2018-2019 میں مکمل ہونا تھا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2018 میں مکمل ہونے والا کیڈٹ کالج فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاحال مکمل نہ ہوسکا ہے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو فون پر 25 کروڑ روپے کا ڈیمانڈ کیا جس پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کل 25 کروڑ روپے مل جائینگے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے کہا کہ اب اکتوبر میں کام مکمل ہو نا چاہیئے جبکہ مارچ 2025 میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے مالکان زمین کے اسرار پر چیف جسٹس نے کہا کہ ماسٹر پلان پر کلاس فور تک زمین جائیداد کے مالکان کا حق ہے اور چمن کے عوام کو ترجیح دی جائے کیونکہ یہ میگا پروجیکٹ چمن کے عوام کے لئے بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے نئے تعمیر ڈی سی کمپلیکس کا دورہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے کا وعدہ کیا اسی طرح پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کا بھی دورہ کیا پاسپورٹ عملے نے چیف جسٹس کو پاسپورٹ مسائل سے آگاہ کیا جس کے بعد چیف جسٹس نے نادرا میل اور فی میل سینٹرز کا دورہ کیا جہاں انچارج ہارون یوسف ، ندیم آغا اور جیلانی کاکڑ نے بریفنگ دی چیف جسٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں نیب دفتر کا بھی افتتاح کیا اس موقع پر معززین شہر نیب افسران ڈپٹی کمشنر راجا اطہر عباس موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور وکلا بار سے ملے وکلا سے خطاب میں کہا کہ میرے دورے کا مقصد کیڈٹ کالج اور چمن ماسٹر پلان تھا جس کو جلد فنکشنل کئے جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں