گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع

گوادر: گوادر بندرگاہ سے پہلی بار افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔پاک افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کا پہلا کھیپ بزریعہ سڑک گوادر پورٹ سے افغانستان روانہ ہوگیا ہے 15 ٹریلر گاڑیوں پرمشتمل افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ کے سامان کو بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ڈیالا فنافوٹی نامی بحری جہاز متحدہ عرب امارات کی دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گوادر پہنچا ہے۔ دو سے زائد کنٹینرز میں لائی گئی کھاد کو کسٹم کلیئرنس کے بعد گوادر سے سڑک کے راستے سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں