کوئٹہ، گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون،38 دکانیں سیل، 15 دکاندار گرفتار
کوئٹہ(یو این اے )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کی ایدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 38 دکانیں سیل، 15 دکاندار گرفتار اور جیل منتقل کردیاکوئٹہ شہر میں نانبائیوں اور قصائیوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے ڈپٹی کمشنر کے زیر نگرانی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے تندوروں اور قصائیوں کے خلاف کاروائیاں کیں ۔ اس دوران سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 38 تندور اور قصابے سیل کردیے۔ جبکہ 18 نانبائیاں اور قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کیے گئے کاروائیاں سریاب مل سریاب لنک روڈ برما ہوٹل ایریا کچلاک بلیلی چشمہ اچوزئی سمنگلی روڈ سرکی روڈ جوائنٹ روڈ کاسی روڈ سپنی روڈ عالمو چوک سریاب روڈ پودگلی چوک پرنس روڈ میکانگی روڈ مسجد روڈ۔ ٹیکسی سٹینڈ پر ہوئی کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون سپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید بلوچ مجسٹریٹ حسیب سردار مجسٹریٹ خادم حسین مجسٹریٹ مطیع اللہ نہ حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں روزانہ کے بنیاد پر گرانفروشوں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے والے اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں ہوگی۔ اسکے ساتھ ٹیکس جمع نہ کرنے والے سائن بورڈ اور گوداموں کے خلاف کاروائیاں ہوگی ۔ ضلع کوئٹہ میں حکومتی رٹ قائم کریگے اور حکومتی رٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ کسی دکاندار کو منافع خوری کرنے نہیں دینگے۔