پاکستان کی ترقی کیلئے ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے، علی پرویز ملک

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اگر ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو اس کے لیے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے۔ وفاقی ریونیو بورڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں ڈی جی سی 41 میجر جنرل سید علی رضا نے شریک چیئرمین کی حیثیت سے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، بورڈ کے اراکین اور دیگر سینئر افسران کے علاوہ ٹاسک فورس کے اراکین شریک ہوئے جن میں لوٹے اختر بیوریجز کے غازی اختر، سسٹمز لمیٹڈ کے آصف پیر، پرال کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر ملک، تانیہ ایدرس اور نادرا کے پروجیکٹ افسر گوہر مروت، جبکہ وقاص الحسن اور فرید ظفر نے آن لائن شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہا کہ وزیر اعظم نے ایف بی آر کے تمام سسٹمز کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے سفارشات پیش کرنے کی غرض سے یہ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں