اتحادی جماعت کے ساتھ کام جاری رہیگا:محمد اکبر مینگل
وڈھ(نمائندہ انتخاب)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ اتحادی جماعت کے ساتھ کام جاری رہیگا۔ بی این پی اور جمیعت علماءاسلام تحصیل وڈھ کے امیر مولانا عبدالکبیر صاحب نائب امیر مولانا میر محمد صاحب ودیگر جمیعت علماءاسلام کے رہنماوں کا وڈھ جامعہ مسجد میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دونوں پارٹیوں کے تنظیمی اتحاد وآئندہ مشاورت سےعلاقے کے مسائل کے حوالے سے معاملات پر اتفاق کیا۔ حلقے کے ترقیاتی اسکیموں پر مشاورت و دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس دوران مولانا تاج محمد مولانا بشیر مولانا فیض اللہ قاری اسماعیل حافظ واحد بی این پی کے رہنما ٹکری میر محمد ودیگر رہنماء موجود تھے۔
Load/Hide Comments


