اسرائیل کو جواب دینے کیلئے بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی افواج کی جنگی مشقیں جاری
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی افواج کی جانب سے گزشتہ چند دنوں سے مسلسل جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی مشقیں اسرائیل کے حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔ جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی شامل ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجوں کا دفاعی جواب دینے کے لیے تیار رکھنا ہے۔ ایرانی بحری و بری فوج کے لیے جنگی مشقوں کا انعقاد ایرانی صوبے گیلان میں کیا گیا ہے۔مشقوں کے لیے بحیرہ کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments