بلوچستان میں شدید گرمی کا راج، نوکنڈی میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

نوکنڈی (نامہ نگار) بلوچستان بھر میں شدید گرمی کا راج، نوکنڈی میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ کوہلو میں بارش کے باعث 2 بچے زخمی ہوگئے۔ متعدد علاقوں میں بارش سے کچے مکانات منہدم، سیلابی ریلوں سے شاہراہیں بند۔ نوکنڈی اور گردنواح اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے محکمہ موسمیات کیمطابق نوکنڈی میں آج 49 سینٹی گریڈ گرمی ریگارڈ کی گئی جو رواں موسم گرما میں دوسری بار پارہ 49 تک پہنچ گیا ہے شدید گرمی کی وجہ سے بازار اور سڑکیں سنسان رہے لوگ گرمی سے پچنے کیلئے گھروں میں محدود ہوکر رہ گئیں تاہم کہیں کوئی سے کوئی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نوکنڈی سمیت بلوچستان کے گرم علاقوں میں گرمی اپنی زوروں پر ہے لہذا گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں کے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں