چیف جسٹس قاضی عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے فوری الگ ہوجائیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حماد اظہر کا استعفی قبول نہیں کیا ہے، حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردِعمل دے چکے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے پر تحفظات ہیں، بانی پی ٹی آئی کےخلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، یہ ان کے اندرونی معاملات ہیں، ہماراموقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس بھی نیب نے بنایا۔ انھوں نے کہا کہ نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے کیسز بنا رہا ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی وکیل رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس جوڈیشری اور انصاف کا باپ ہوتا ہے، ہم بہت زیادہ صبر کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔


