سعودی عرب میں ملازمت پیشہ پاکستانیوں کی سعودی عرب واپسی کے لیے انتظامات مکمل

ریاض:پی آئی اے پروازوں سے دو دن کے دوران 10خصوصی پروازیں آپریٹ کر نے کی منصوبہ بندی اقامہ رکھنے والے مسافروں کو دس خصوصی اور 18معمول کی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے خصوصی طور پر سعودی ایوی ایشن سے 25مارچ تک کی توسیع کی درخواست کی تھی،ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے کنٹری منیجر سعودی عرب سعودی حکام کے ساتھ اجازت کیلئے مسلسل رابطے میں ہیں قومی ایئر لائن اپنے مسافروں کو سعودی عرب لے جانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ پی آئی اے کے خصوصی آپریشنز میں بوئنگ777 اور ایئر بس 320طیارے حصہ لے رہے ہیں، ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے ہر مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اس سلسلے میں تمام انتظامات قومی جذبے سے کئے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں