اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے جانیوالے 51 پی ٹی آئی کارکنان رہا
لاہور(صباح نیوز) اسلام آباد جلسے میں شرکت کیلئے جانیوالے 51 پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کردیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے جلسے کے لیے اسلام آباد جاتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لیا، گرفتار افراد کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کارکنان پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے تمام کارکنان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ51 گرفتارکارکنوں کو کو رہا کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست نمٹادی۔
Load/Hide Comments


