شعور عوام ہی بہتر اور تعمیری سماج کی تشکیل کرتے ہیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کا سماج سے لاتعلق ہونا ہی عوام کی سماجی پسماندگی اور لاچارگی کے ذمہ دار ہے باشعور عوام ہی بہتر اور تعمیری سماج کی تشکیل کرتے ہیں سیاسی کارکن عوام کی بیگانگی کو ختم کرنے کے لئے شعوری کردار ادا کرسکتا ہے نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے جو براہ راست سماج سے منسلک ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ جنرل سیکرٹری کوئٹہ ریاض زہری‘ ممبر ورکنگ کمیٹی تاج بلوچ‘ رابطہ سیکرٹری کوئٹہ نعیم بنگلزئی‘ نیل غوری سمیت دیگر موجود تھے میر عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ ملک کے اشرافیہ نے ہمیشہ عوام کو غیر ضروری اور غیر سنجیدہ ایشوز پر مبتلا رکھا ہے جس سے وہ اپنے مفادات کی تکمیل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں دوسری طرف عوام انتشار‘ نفسیاتی مسائل اور بے سکونی کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کو اپنے حقوق کے تحفظ اور حصول کا حق فراہم کرتا ہے لیکن استحصالی طبقہ نے عوام کو اس حق سے محروم رکھا ہے اس میں سب سے بڑا قصور وار عوام ہی کا ہے جو آج کے جدید دور میں بھی علمی اور سماجی پسماندگی کا شکار ہے جستجو اور آگے بڑھنے کی لگن سے بیگانہ ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی شعوری طور پر عوام کو آگہی کے لئے جدوجہد کررہی ہے عوام کا سیاسی عمل میں شرکت ہی باشعور معاشرہ کی پہچان ہوتا ہے پارٹی کارکن نوجوانوں کے لئے تحقیقی اور تخلیقی بحث و مباحثہ کا اہتمام کریں تاکہ وہ سیاسی شعور سے آراستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں