بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور(صباح نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پر قبضے کی لڑائی چل رہی ہے۔بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فورا بعد سے جاری ہے، بیرسٹر سیف آپ تین میں ہیں نہ 13 میں، آپ کو بشریٰ بیگم جانتی ہے نہ ہی علیمہ خان۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر صاحب آپ کو یاد ہے نون میں سے شین نکالنے والا ایک بازی گر 40 دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے۔اہوںنے کہا کہ آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلیٰ کی پرفارمنس قوم کو بتائیں، علی امین گنڈاپور ٹی وی سکرینوں پر بغلیں بجاتے بند کمروں میں پائوں پکڑتے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کیلئے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا، دونوں پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں، آپ کے ظل تباہی جیل میں پستے بادام کھا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں