ڈائریکٹریٹ آف ملیریا کے ویئر ہاﺅس سے کروڑوں روپے کی مچھر دانیاں غائب
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں وفاقی وزرات صحت کے ادارے ڈائر یکٹر یٹ آف ملیر یا کے ویئر ہا ﺅس سے 28کر وڑ روپے کی تین لا کھ 68ہزار مچھر دانیاں غائب ہوگئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے وئیر ہاوس کے منیجر کو گرفتار کرلیا۔محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ وفاقی وزرات صحت کے ادارے ڈائریکٹریٹ آف ملیریا کی برانچ کامن مینجمنٹ یونٹ نے کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ پر ایک وئیر ہاوس کرائیے پر لے رکھا تھا جہاں ڈونر کی جانب سے دئیے جانے والی اشیا رکھی جاتی ہیں ،،محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ رواں سال جنوری میں بین الاقوامی دونر گلوبل فنڈز کی جانب سندھ بلوچستان کیلئے دی جانے والی مچھر دانوں کو کوئٹہ کے وئیر ہاوس میں رکھا گیا تھادس روز قبل جب ان مچھر دانوں کو بلوچستان اور سندھ کے اضلاع کو بھجوایارہاتھا تو معلوم ہوا کہ ان میں سے 3لاکھ 68ہزار سے زائد مچھر دانیاں غائب ہیں ،جن کی مالیت تقریبا 28کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ،،کامن مینجمنٹ یونٹ کی درخواست پر ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرکے وئیر ہاوس کے منیجر کو گرفتار کرلیا گیاجس سے تحقیقات کا اغاز کردیا گیا ،،بین الاقوامی ڈونر گلوبل فنڈز نے وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کو خط لکھ کر مچھر دانیوں کے غائب ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے برس کی نسبت رواں سال بلوچستان میں ملیریا کے مرض میں چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔