رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل کیخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست خارج
کوئٹہ (این این آئی) الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ(ن) کے رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل کیخلاف انتخابی عذرداری کی درخواست خارج کردی ۔ جمعرات کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42سے منتخب رکن زرک خان مندوخیل کے خلاف پی ٹی آئی کے امیدوار عمران حسین ہزارہ کی انتخابی عذراری کی درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے کیس خارج کر دیا۔
Load/Hide Comments