میانوالی پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا راکٹ لانچرز سے حملہ، 2 اہلکار زخمی

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک)تھانہ عیسی خیل میانوالی کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 مسلح افراد نے قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہحملہ آوروں کے حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات 2 اہلکاروں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ڈی ایس پی عیسی خیل اور ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ پولیس چیک پوسٹ پر موجود ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں