امریکہ کے صدارتی انتخابات میں امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہوں،روسی صدر
ماسکو (صباح نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد روس کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہوں ۔ ولادی ووسٹک میں ایسٹرن اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب میں روسی صدر نے کہا کہ موجودہ صدر جو بائیڈن، ہمارے آدمی تھے ۔ وہ آئندہ صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے تھے لیکن انہوں نے کملا ہیرس کو امیدوار نامزد کیا ہے اور اپنے ساتھیوں نے کملا ہیرس کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے ۔روسی صدر نے کہا کہ ہم یہی کر رہے ہیں اور ہم کملا ہیرس کی حمایت جاری رکھیں گے۔روسی صدر نے کہا کہ کملا ہیرس کے مد مقابل صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور حکومت میں روس پر کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ پابندیاں عائد کیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کملا ہیرس کامیابی کے بعد روس کے حوالے سے ایسانہیں کریں گی جیسا ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔ اس موقع پر روسی صدر نے امریکہ کی ڈیموکریٹ صدارتی امیدار کملا ہیرس کے ہنسنے کے انداز کی بھی تعریف کی ۔