کراچی، سیوریج لائن میں گیس کا دھماکا، 2 افراد زخمی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کراچی میں نئی سبزی منڈی میں سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اطراف میں دکانوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھر جانے سے ہوا، دھماکے سے ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق دھماکے سے سڑک اور نالے کی حفاظتی دیوار کو نقصان پہنچا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں