کوئٹہ، جج سے تلخ کلامی، خاتون وکیل نے عدالت کو تالا لگا کر بند کر دیا

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ مل کرسول جج کی عدالت کو تالا لگا کر بند کردیا۔واقعہ سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں پیش آیا جہاں سول جج اسراق مندوخیل اورایک خاتون وکیل فرزانہ خلجی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران مبینہ طورپرتلخ کلامی کاواقعہ پیش آیا تھا۔جس پر خاتون نے جج کی عدالت کو تالا لگا دیا تھا ۔ تاہم صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن قاری رحمت ایڈووکیٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سول جج اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی کا معاملہ رفع دفع کرادیا ہے۔معاملے میں متعلقہ سول جج اور خاتون وکیل کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں