بلوچستان حکومت کا آزادی صحافت پر پختہ یقین، صحافی پروپیگنڈ ے کے بجائے سچ کیساتھ دیں، و زیراعلی

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خبروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی خبروں کا دن ©”سچائی کا انتخاب کریں” کے تھیم سے منایا جارہا ہے جو باعث مسرت ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے جس پر بلوچستان کے صحافیوں کی محنت کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے تاہم بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے غیر مصدقہ اطلاعات پر مبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ سوشل میڈیا جہاں اطلاعات کے پھیلاو¿ میں انقلاب ثابت ہوا وہاں نقصانات بھی ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر کلک بیٹ اور سنسنی خیزی نے سچائی اور تصدیق کے عمل کو پیچھے دھکیل دیا ہے تاہم یہ بھی حوصلہ افزا بات ہے کہ ایسے ماحول کے برعکس روایتی صحافت بدستور اپنا مثبت اور زمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اور جھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں