پسند کی شادی کی ہے ہمارے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرکے تحفظ دیا جائے، محمد ابراہیم

کوئٹہ (آن لائن)صوبہ سندھ کے رہائشی محمد ابراہیم نے اپنی اہلیہ عابدہ بی بی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نے پسند کی شادی کی ہے ہمارے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر ختم کرکے ہمیں تحفظ دیا جائے تاکہ ہم اپنی خوشگوار زندگی گزار سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے شہداد کوٹ سے ہے اور میں نے عابدہ بی بی کے ساتھ اپنی مرضی بغیر کسی لالچ اور دباﺅ کے نکاح کیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ہمارا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس ایف آئی آر کو ختم کراکر ہمیں تحفظ فراہم کریں تاکہ ہم اپنی مرضی سے خوشگوار زندگی گزار سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں