پٹرول 2روپے7پیسے ،ڈیزل3روپے40پیسے فی لٹر سستا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 1 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل بھی 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 140روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں