مغربی بلوچستان، مسلح افراد کے حملوں میں 3 ایرانی پولیس اہلکار ہلاک

(مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی بلوچستان میں مسلح افراد کے مختلف حملوں میں کم از کم تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مغربی بلوچستان کے علاقے ہرمند میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں ایک سرحدی اہلکار ہلاک ہو گیا۔ارنا نے کہا کہ اسی علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ایک اور حملے میں ایک اور سرحدی اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ پولیس فورس کا ایک رکن مغربی بلوچستان کے قصبے خش میں بھی مارا گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلح گروپ جیش العدل نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام میں گزشتہ دو حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔اس گروپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جن میں اسی علاقے میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں