اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے 15 مزید اراکین کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان میں حملے کرکے ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ کے مزید 15 جنگجوؤں کو جاں بحق کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے 15 جنگجوؤں کو مار دیا۔رپورٹ کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ تحریک نے کہا کہ اس نے سرحد پر اسرائیلی پیش قدمی کو ناکام بنا دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان کہا کہ اس نے مشرقی لبنان کی وادی بیکا پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لبنانی شہر ہرمل پر ہونے والے حملوں میں آج کم از کم 33 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ لبنان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل جارحیت میں 105 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب لبنان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نے 3 کے دوران اپنے وحشیانہ حملوں میں 40 سے زیادہ ریسکیو رضا کاروں اور فائر فائٹرز کو جاں بحق کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیر صحت نے کہا کہ تین دنوں میں 40 سے زیادہ ریسکیور اہلکار اور فائر فائٹرز اسرائیلی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے مجموعی طور پر 97 افراد مارے گئے ہیں۔فراس ابیاد نے صحافیوں کو بتایا کہ تین دنوں میں 40 وہ شہری جاں بحق جو ایمبولینس اور آگ بجھانے کے لیے استعمال ہونے ٹرکس میں کام پر مامور تھے، انہوں نے کہا کہ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے 97 پیرامیڈیکس اور فائر فائٹرز جاں بحق اور 188 زخمی ہو چکے ہیں۔مجموعی طور پر مرنے والوں میں حزب اللہ یا دوسری لبنانی جماعتوں سے وابستہ تنظیموں کے ریکسیو رضا کار شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فائرنگ سے ایک ہزار 974 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 127 بچے بھی شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 9 ہزار 350 سے زیادہ شہری زخمی ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں