اسرائیل کا حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوارکو مارنے کا دعویٰ

تل ابیب (ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج نے جمعرات کو دعوٰی کیا کہ اس نے حماس کے لیڈر یحیٰ سنوار کو بھی قتل کردیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے تین ارکان کو نشانہ بنایا تھا۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ جہاں حماس کے تین ارکان کو قتل کیا گیا ہے اس عمارت میں اسرائیلی یرغمالی تھے بھی یا نہیں۔ حماس کی طرف سے اس بیان پر کوئی ردِعمل فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا۔اسرائیل کے فوجی ریڈیو نے بتایا ہے کہ حماس کے تین ارکان کو قتل کرنے کے لیے رفح شہر میں زمینی دستوں نے خصوصی کارروائی کی۔ یہ علاقہ جنوبی غزہ میں واقع ہے۔ اسرائیلی فوج حماس کے تین ارکان کو قتل کرنے کے بعد ا±ن کی لاشیں بھی لے گئی۔فوجی ریڈیو نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں